Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsگوادر :موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی،گوادر کا صوبے کے دیگر...

گوادر :موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی،گوادر کا صوبے کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع

Published on

گوادر :موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی،گوادر کا صوبے کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع

اردو انٹرنیشنل( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گوادر, ضلع کیچ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں .

کوسٹل ہائی وے پر معمولات زندگی اور ٹریفک معطل ہو گئی اور گوادر اور اورماڑہ کا کراچی اور صوبے کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے

گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور متاثرہ افراد کی امدادی کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے نیم فوجی دستوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

گوادر ضلع میں 2010 کے بعد یہ سب سے زیادہ بارش کا سلسلہ تھا جب طوفان کی وجہ سے اس علاقے میں شدید بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ ساحلی ضلع میں 12 گھنٹوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔

گوادر کے کسی بھی بارش سے متاثرہ علاقوں سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم کئی علاقوں میں دیواریں اور کچے مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

حکام نے بتایا کہ پیر کی رات دیر گئے شروع ہونے والی بارش بندرگاہی شہر اور دیگر قصبوں میں بغیر کسی وقفے کے 12 گھنٹے تک جاری رہی، جس سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

سیلاب نے سینکڑوں افراد کو بے گھر کر دیا۔ سیلابی پانی رہائشی اور تجارتی علاقوں میں داخل ہو گیا اور گوادر ٹاؤن کی سڑکیں تالاب جیسی صورتحال پیش کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو کراچی اور دیگر علاقوں سے ملانے والی کوسٹل ہائی وے کا ایک حصہ بہہ گیا جس سے گوادر، تربت اور دیگر علاقوں کا کراچی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

گوادر کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے گوادر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شریف میانداد اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

Latest articles

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

لوکاس برگوال کا شاندار گول، ٹوٹنہم کی لیگ کپ کے سیمی فائنل میں لیورپول کو شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیورپول، جو پریمیئر لیگ میں...

ایران نے اسرائیل سے شامی علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بشارالاسد کے اقتدار کے...

More like this