Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہامریکا، برطانیہ اور کینیڈا سے آنے والے سکھوں کیلئے حکومت کا فری...

امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سے آنے والے سکھوں کیلئے حکومت کا فری آن لائن ویزا کا اعلان

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سے سکھوں کو پاکستان پہنچنے پر 30 منٹ کے اندر مفت آن لائن ویزے مل جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات جمعرات کو امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے ایک وفد سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو سال میں 10 بار تک پاکستان آنے پر خوش آمدید کہیں گے، ہر بار ہم آپ کا یہاں خیر مقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست دہندگان کو صرف 30 منٹ میں ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک فارم پُر کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے حسن ابدال، کرتارپور، ننکانہ صاحب اور لاہور کے علاوہ پاکستان میں سکھوں کے دیگر مقامات کھولنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جانے کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ نوجوان سکھوں سمیت زیادہ سے زیادہ یاتری پاکستان آئیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 124 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کرکٹ میچز اور حتیٰ کہ پاک-بھارت میچز کے لیے وزیٹرز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے جبکہ ان مواقعوں کے لیے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔

سکھوں یاتریوں نے مفت آن لائن ویزا کی سہولت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سفر کو بہت آسان بنا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش کرنے میں بھی دلچپسی رکھتے ہیں۔

وفد میں ڈاکٹر دل ویر سنگھ پنوں، سرجیت سنگھ ہوتھی، رنجیت سنگھ کاہلون اور لکھمن سنگھ شامل تھے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this