Friday, July 5, 2024
بین الاقوامیجنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات. آئی ایس...

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات. آئی ایس پی آر

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات. آئی ایس پی آر

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تفصیلت کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت دوسرے عالمی دفاعی شو کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی.

یاد رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر ریاض میں پانچ روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پاکستان سمیت 45 مختلف ممالک کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے بھی سٹال لگائے ہیں. پاکستانی پویلین کا افتتاح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا.
اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی سٹالز کا دورہ کر کے ’الفتح ٹو‘ مزائل کے سٹال کا بھی افتتاح کیا۔
جنرل ساحر شمشاد نے سعوی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المطر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...