Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsغزہ ’دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل‘ سے ’کھلے قبرستان‘ میں...

غزہ ’دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل‘ سے ’کھلے قبرستان‘ میں تبدیل ہوگیا، سربراہ خارجہ پالیسی یورپی یونین

Published on

غزہ ’دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل‘ سے ’کھلے قبرستان‘ میں تبدیل ہوگیا، سربراہ خارجہ پالیسی یورپی یونین

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ کو ’دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل‘ سے دنیا کے سب سے بڑے ’کھلے قبرستان‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کی پٹی میں حالات کا موازنہ کرتے ہوئے اسے ’کُھلی جیل‘ قرار دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق جوزپ بوریل نے پیر برسلز میں یورپی یونین کے وزراء کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے پہلے غزہ سب سے بڑی کھلی جیل تھی، آج یہ سب سے بڑا کھلا ہوا قبرستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قبرستان میں ہزاروں فلسطینیوں اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو دفن کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کے سربراہ نے کہا کہ ’اسرائیل انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال کر قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ان رکاوٹوں کے ذریعے اسرائیل قحط کو مزید بڑھا رہا ہے۔‘

یورپی یونین میں شامل 27 ممالک اس بات پر متفق نہیں ہوسکے کہ غزہ کی جنگ کا ایک ساتھ جواب کیسے دیا جائے کیونکہ ان ممالک میں سے کچھ اسرائیل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جبکہ کچھ فلسطین کے حق میں ہیں۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this