Thursday, January 9, 2025
Homeاسرائیلغزہ جنگ بندی، امریکی وزیر خارجہ تل ابیب پہنچ گئے

غزہ جنگ بندی، امریکی وزیر خارجہ تل ابیب پہنچ گئے

Published on

غزہ جنگ بندی، امریکی وزیر خارجہ تل ابیب پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر زور دینے کی اپنی تازہ کوششوں کے لئے اسرائیل پہنچے ہیں۔

اکتوبرمیں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس علاقے میں ان کا 9واں دورہ امریکہ کی طرف سے ایک ترمیم شدہ تجویز پیش کرنے کے بعد آیا ہے جس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان دیرینہ خلیج کو ختم کرنا ہے۔

گزشتہ ہفتے دوحہ میں مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ جنگ بندی معاہدے کے بارے میں پرامید ہے لیکن حماس کا کہنا ہے کہ پیشرفت کی تجاویز ایک “فریب” ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ غزہ میں اکتوبر میں جنگ کے آغاز بعد سے خطے میں دسواں دورہ کرنے والے انٹونی بلنکن پیر کو وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے بعد انٹونی بلنکن مصر کا دورہ کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے تل ابیب جاتے ہوئے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور بلنکن تمام فریقین پر اس معاہدے کو منطقی انجام تک پہنچانے پر زور دیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وقت بہت اہم ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکا، مصر اور قطر اب تک مذاکرات کو کامیاب بنانے اور خونریزی روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ایک ایسے موقع پر تل ابیب پہنچے ہیں جب آج ہی غزہ میں اسرائیلی حملے میں چھ بچوں سمیت 25 افراد شہید ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے فریقین میں مذاکرات کے لیے دو روزہ بیٹھک کا انعقاد کی گیا تھا جس میں حماس نے شرکت نہیں کی تھی اور بعدازاں ان مذاکرات کو ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا تھا۔

تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے مذاکرات کی جلد کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ابھی تک مذاکرات کو کامیاب نہیں بنا سکے، اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن ہم آج سے پہلے کبھی بھی مذاکرات کی کامیابی کے اتنے قریب نہیں پہنچے تھے۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this