Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلغزہ: النصیرات اور خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 17 فلسطینی جاں...

غزہ: النصیرات اور خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 17 فلسطینی جاں بحق

Published on

spot_img

غزہ: النصیرات اور خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 17 فلسطینی جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے آج بدھ کو علی الصبح غزہ کی پٹی میں النصیرات پناہ گزین کیمپ اور خان یونس شہر پر بمباری کی۔ اس کے نتیجے میں 17 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں ایک گھر کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 10 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح شہر کے مشرق میں الفخاری کے علاقے میں ایک اور گھر پر بم باری میں پانچ فلسطینی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں ایک گھر پر بم باری کی گئی۔ حملے میں 2 فلسطینی جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس دوران البریج کیمپ کے شمالی اور مشرقی حصوں پر بھی شدید فضائی بم باری اور توپوں سے گولہ باری کی گئی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this