بھارت میں غیر ملکی سیاح کا گینگ ریپ, 4 ملزمان گرفتار

0
74
بھارت میں غیر ملکی سیاح کا گینگ ریپ, 4 ملزمان گرفتار
بھارت میں غیر ملکی سیاح کا گینگ ریپ, 4 ملزمان گرفتار

بھارت میں غیر ملکی سیاح کا گینگ ریپ, 4 ملزمان گرفتار

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں جمعے کے روز (یکم مارچ) رات کے وقت کچھ لوگوں نے ہسپانوی خاتون اور اس کے شوہر پر حملہ کیا، جہاں انہوں نے رات گزارنے کے لیے خیمہ لگایا تھا۔

گروہ نے خاتون سیاح کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھی پر بھی تشدد کیا۔

یہ ہسپانوی خاتون اور ان کے شوہر مشرقی ہندوستانی ریاست جھارکھنڈ میں سفر کر رہے تھے. رات کے وقت اس جوڑے نے اپنی موٹر سائیکلیں روک کر رات گزارنے کے لیے خیمہ لگایا تھا اور عین اسی وقت سات افراد کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔

یہ غیر ملکی جوڑا بھارت پہنچنے سے پہلے اپنی موٹر سائیکلوں پر ایشیا کے کئی ملکوں کا سفر کر چکے ہیں۔ جس کی ویڈیوز وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کرتے ہیں۔

متاثرہ ہسپانوی خاتون نے بھارت میں پیش آنے والے اس واقعہ کی تفصیلات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں۔ جہاں پر ان کی فالورز کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے.

متاثرہ خاتون نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ‘7 لڑکوں نے مجھے ریپ کا نشانہ بنایا, انہوں نے مجھے مارا پیٹا اور قیمتی اشیا چوری کرکے چلے گئے، وہ صرف مجھے ریپ کا نشانہ بنانا چاہتے تھے، ہم پولیس کے ساتھ ہسپتال میں ہیں’.

جبکہ خاتون کے مرد ساتھی نے بھی اپنے پوسٹ میں کہا کہ ‘ میرا منہ مکمل تباہ ہوگیا ہے, انہوں نے مجھے کئی بار سر پر ہیلمٹ سے مارا جبکہ گلے پر چھری رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی’.

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈمکا پولیس نے واقعے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اعترافِ جرم کر لیا ہے جبکہ باقی تین افراد کی تلاش جاری ہے.

پولیس کے مطابق خاتون کے طبی معائنے کی رپورٹس میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈمکا پولیس کے مطابق ہسپانوی جوڑے نے رات کے وقت پولیس کی ایک گشت کرنی والی وین کو مدد کیلئے روکا جو انہیں علاج کے لیے مقامی صحت مرکز لے گئی۔ جس کے بعد جوڑے نے پھر ڈاکٹروں کو مبینہ زیادتی کے بارے میں بتایا۔

جھار کھنڈ میں پیش آنے والے اس واقعے پر بھارتی شہری شدید غم اور غصے کا اظہار کررہے ہیں.

کئی لوگوں نے جوڑے کے انسٹاگرام اور یوٹیوب ویڈیوز پر تبصرے کر کے ان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا.

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے بھی جھارکھنڈ واقعے پر ردِعمل ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے بوسیدہ معاشرے کے لیے باعث شرم ہے۔