
Turkish football club president sentenced to over 3 years in prison for punching referee Photo-Getty Images
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک عدالت نے فٹ بال کلب انقراگوجو کے سابق صدر فاروق کوجا کو ریفری پر حملہ کرنے کے جرم میں تین سال سات ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ کوجا نے دسمبر 2023 میں ایک میچ کے دوران ریفری حلیل اموت میلر کو چہرے پر مکا مارا، جس سے ریفری کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی تھی۔ بعد میں دیگر افراد نے بھی ریفری کو لاتیں ماریں، جس سے واقعہ مزید سنگین ہو گیا۔
Photo- Getty Images
عدالت نے کوجا کو سرکاری اہلکار کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے اور کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم قرار دیا جبکہ ترکی کی فٹ بال فیڈریشن نے اس واقعے کے بعد ملک بھر میں ایک ہفتے کے لیے فٹ بال سرگرمیوں کو روک دیا اور کوجا پر مستقل پابندی لگا دی۔
تاہم ،انقراگوجو کلب ، نے فاروق کوجا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سزا غیر منصفانہ اور سخت ہے۔ کلب کے چیئرمین اسماعیل میرت فرات نے عدالت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عوامی دباؤ کے تحت فیصلہ کر رہی ہے۔
کلب نے فاروق کوجا کو “لیجنڈ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فٹ بال کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ کلب کے مطابق، کوجا نے واقعے کے بعد معافی مانگی اور اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دیا، اس لیے سزا غیر منصفانہ ہے۔
Photo-Getty Images
عدالت نے انقراگوجو کلب پر 20 لاکھ لیرا کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور کلب کو پابند کیا ہے کہ وہ بغیر شائقین کے پانچ ہوم میچز کھیلے۔ واقعے میں ملوث تین دیگر افراد کو بھی 15 ماہ سے پانچ سال تک کی معطل سزائیں سنائی گئی ہیں۔ چاروں افراد نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، اور جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آتا، فاروق کوجا کو جیل نہیں بھیجا جائے گا۔