Thursday, January 9, 2025
Homeالیکشن 2024سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

Published on

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، موجودہ انتخابی مہم میں بھی پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی, ہم سب کو ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑ کر ملکی ترقی کے حوالے سے سوچنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ‘نئی سیاسی جماعت اسلئیے بنا رہے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بات نہیں ہو رہی’.

انہوں نے کہا کہ 8 فروری (2024) کا الیکشن اتنا متنازع بن گیا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچائے گا، جب لوگوں کا سسٹم سے اعتماد اٹھ جائے تو نقصان ہی ہوتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا الیکشن کا یہ حال ہے کہ جیتنے والے بھی آج ہار گئے ہیں، حل صرف یہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں گے تو ملک آگے بڑھے گا ورنہ نقصان ہوگا۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this