Thursday, November 14, 2024
HomeTop Newsسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بہو اغواء کے بعد بازیاب

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بہو اغواء کے بعد بازیاب

Published on

spot_img

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بہو اغواء کے بعد بازیاب

جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کی بہو کو گزشتہ رات نا معلوم افراد کی جانب سے اغواء کرلیا گیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی بھابھی اور قومی اسمبلی کے رکن زین حسین قریشی کی اہلیہ کے اغواء کی خبر دی۔

ایکس پر مہربانو قریشی نے لکھا کہ میری بھابھی اور زین قریشی کی اہلیہ کو ہمارے گھر کے قریب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ دو گاڑیوں نے اس کی گاڑی کو روکا اور اسے زبردستی لے ساتھ اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ہر طرح کی فسطائیت کے باوجود وہ ہمیں توڑنے میں ناکام رہے ہیں اور اب اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ میرا اور میرے خاندان کا اللہ پر ایمان اٹوٹ ہے۔ وہ ہمیں اور پاکستان کو اس فسطائیت سے ضرور نکالے گا۔

اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔

تاہم اس واقعے کے دو گھنٹے بعد مہربانو قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انکی بھابھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے انکی تصویر بھی جاری کی۔

تاہم پولیس ذرائع اور خاندانی ذرائع کی جانب سے ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی کہ شاہ محمود قریشی کی بہو کو کن لوگوں نے اغواء کیا تھا۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو شاندار استقبال کریں گے، محمد رضوان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان...

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے اوپننگ جوڑی پر خاموشی توڑ دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے...

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...

بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

More like this