Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsوزیر خارجہ اسحٰق ڈار برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں...

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

Published on

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے لیے آج روانہ ہو رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیو کلیئر انرجی سمٹ کل (21 مارچ) کو برسلز میں منعقد ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سمٹ میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کی شرکت پاکستان کی بین الاقوامی اٹامک انرجی کے ساتھ ایٹمی توانائی کی محفوظ استعمال کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات پریس بریفنگ کے دوران اسحٰق ڈار کی باقاعدہ تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار خارجہ پالیسی کے اہم معاملات پر بریفنگ حاصل کرتے رہے ہیں اور آنے والے دنوں اور ہفتوں ذرائع ابلاغ کو ان کی آنے والی مصروفیات اور غیر ملکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اسحٰق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے ہیں۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this