Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsتاریخ میں پہلی بار سعودی حسینہ ’مِس یونیورس‘ میں حصہ لیں گی

تاریخ میں پہلی بار سعودی حسینہ ’مِس یونیورس‘ میں حصہ لیں گی

Published on

تاریخ میں پہلی بار سعودی حسینہ ’مِس یونیورس‘ میں حصہ لیں گی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا انتخاب کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لیں گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن ’مِس یونیورس 2025‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے والی ہیں۔

رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی۔

انہوں نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، مس یونیورس میں پہلی بار کوئی ماڈل سعودی عرب کی نمائندگی کرے گی۔‘

ریاض میں تعلق رکھنے والی ماڈل ماضی میں کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں وہ ماضی میں مِس ​​عرب، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

ان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کو اجاگر کیا۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this