اردو انٹر نیشنل سپورٹس دیسک کی تفصیلات کے مطابق، ورتھنگ سے تعلق رکھنے والا رس کک 352 دنوں میں 9,900 میل سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد راس انجیلا، تیونس پہنچا، 16 ممالک میں 352 دنوں میں 9,940 میل (16,000 کلومیٹر) سے زیادہ کے سفر کے بعد، (Russ Cook) رس کک، عرف “سخت لونڈا” نے افریقہ کی لمبائی میں چلنے کا بہت بڑا چیلنج مکمل کر لیا ہے۔ ورتھنگ، ویسٹ سسیکس سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ایتھلیٹ نے اتوار کی سہ پہر تیونس میں فنش لائن کو عبور کیا، اور اسنے چندہ کے لیے £600,000 سے زیادہ رقم اکٹھی کی۔
اس کی کامیابی، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جنوبی سے شمالی افریقہ تک ٹِپ ٹو ٹِپ دوڑنے والا پہلا شخص تھا، جس کو انگولا میں بندوق کی نوک پر ڈکیتی سمیت کئی دھچکوں سے رو برو ہونا پڑا. جمہوریہ کانگو میں مردوں نے رس کک کو چھروں کی نوک سے پکڑا ، صحت سے متعلق مسائل اور ویزا کی پیچیدگیاں پیش اآنے سے پہلے، 22 اپریل 2023 کو وہ جنوبی افریقہ کے سب سے جنوبی مقام کیپ اگولاس سے روانہ ہوا اور جب تک اس نے تیونس کے سب سے زیادہ شمالی مقام راس انجیلا پر لائن کو عبور کیا، اس نے تقریباً 376 میراتھن کا فاصلہ طے کیا تھا۔
آخری مرحلے میں کک کے ساتھ حامی بھی تھے جو سوشل میڈیا پر کک کی جانب سے اپنے سفر کی پیروی کرنے کے بعد باہر نکل آئے تھے، کیونکہ انہوں نے اپنے سفر کو انسٹاگرام ، (Instagram) اور (YouTube ) یوٹیوب پر دستاویز کیا، جس کی پوسٹس کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔ جنہؤں نے “گیزر، گیزر” کا نعرہ لگایا اور اسکائی نیوز کو بتایا: “میں تھوڑا سا تھکا ہوا ہوں۔”