
ایف آئی اے نے پاکستان میں متحرک بین الاقوامی انسانی سمگلنگ کا سرغنہ پکڑ لیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی میں اتوار کے روز مبینہ طور پر ملک میں کام کرنے والے ایک بین الاقوامی انسانی سمگلنگ نیٹ ورک پکڑا ہے.
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے گروہ کو گرفتار کر لیا، جو ملک کے شہریوں کو بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے رہا تھا۔
یہ گروہ اربوں روپے بٹور کر اپنے ہی پرنٹنگ پریس سے تیار کردہ جعلی دستاویزات شہریوں کو فراہم کرتا تھا .
ایف آئی اے حکام کے مطابق پرنٹنگ پریس نے مختلف ممالک کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں، جو سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کی مدد کرتے تھے۔
اس گروپ میں بھارت اور افغانستان کے افراد بھی شامل تھے، دریں اثنا، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ اس گروہ کے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں سے رابطے ہیں اور اس نے پاکستان کی ساکھ کو داغدار کرنے کی بھارتی سازش کو بے نقاب کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ایف آئی اے لاہور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور انسانی سمگلنگ مافیا سے ’’آہنی ہاتھوں‘‘ سے نمٹنے کا عہد کیا۔