عمران خان کے خلاف عدمِ اعتماد تحریک جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید لے کر آئے تھے, مولانا فضل الرحمان
اردو انٹرنیشنل( مانیٹرنگ ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک تازہ بیان میں الزام لگایا ہے کہ انہوں نےاور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے عمران خان کی حکومت کے خلاف جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کہنے پر عدمِ اعتماد تحریک پیش کی تھی۔
مولانا فضل رحمان نے سماء ٹی وی پر ندیم ملک کے پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا کہ میں عدمِ اعتماد تحریک کے خلاف تھا تاہم اگر میں اس وقت انکار کرتا تو یہ کہا جاتا کہ فضل الرحمان نے عمران خان کو بچایا ہے.
مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے عدم اعتماد کے پلان پر مہر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے لگائی.
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کی موجودگی میں ساری چیزیں ہوتی رہی ہیں. ان دونوں کی موجودگی میں سب کو بلایا جاتا اور کہا جاتا کہ آپ نے اس طرح کرنا ہے.
فضل الرحمان کے مطابق اس میں کوئی ایک سیاسی پارٹی کا کردار نہیں تھا بلکہ سب پارٹیوں نے اس میں کردار ادا کیاتھا۔