Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsچارسدہ اور شمالی وزیرستان میں دھماکے،2 بچے جاں بحق

چارسدہ اور شمالی وزیرستان میں دھماکے،2 بچے جاں بحق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ میں اخون ڈھیری کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام سے تباہ موٹرسائیکل اور انسانی اعضاء ملے ہیں، دھماکا خودکش تھا یا کچھ اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل سوار شخص کے پاس دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔

ڈی پی او مسعود احمد کا کہنا ہے کہ پولیس وین پر دھماکا نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے تبی میں واقع ایک گھر میں بارودی مواد کے دھماکے کے بعد چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کمرے کی چھت گر گئی جس سے بچے جاں بحق ہوئے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 11 اور 12 سال تھیں۔

بچوں کی لاشیں اور زخمی ماں باپ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس گھر میں ہونے والے اس دھماکے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this