Wednesday, February 12, 2025
Homeاسرائیلدشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ...

دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

Published on

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کے شکر گزار ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا امریکا میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیز کا مقابلہ کرنے کے مسائل پر بات ہو گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر جو بابیڈن سے کل ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سے خطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this