Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر سے خفیہ مقام پر...

ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر سے خفیہ مقام پر ملاقات : نیویارک ٹائمز

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ارب پتی ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید اروانی سے ملاقات کی۔ یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جمعرات کے روز بتائی۔ اخبار نے دو ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایلون مسک اور امیر سعید اروانی کے درمیان ملاقات “مثبت” رہی۔

اخبار کے مطابق ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی یہ ملاقات پیر کے روز ایک خفیہ جگہ پر ہوئی۔

ٹرمپ کی ٹیم یا اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی۔

تصدیق کی صورت میں یہ ایک پیشگی اشارہ ہو گا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ بات چیت میں سنجیدہ ہیں اور وہ اس سخت گیر روش کو نہیں اپنائیں گے جس کو ان کی ری پبلکن پارٹی کے کئی قدامت پسند ارکان اور اسرائیل ترجیح دیتے ہیں۔

یہ ملاقات ایک بار پھر امریکی کمپنی ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک کے خصوصی اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک عالمی سربراہان کی ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے موقع پر ہمیشہ ان کے ساتھ شریک رہتے ہیں۔

اپنی گذشتہ مدت صدارت میں ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر نکل گئے تھے۔ یہ معاہدہ ٹرمپ سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں طے پایا تھا۔

البتہ ٹرمپ اب خود کو سمجھوتوں والی شخصیت کی حیثیت سے پیش کر رہے ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی علانیہ حمایت کرتے ہیں جنھوں نے ایران پر فوجی حملوں کے احکامات جاری کیے تاہم اپنی حالیہ انتخابی مہم میں ٹرمپ نے سفارت کاری کے لیے فراخی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے “ابہام اور شکوک” ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا ہے کہ وہ “دھونس اور دباؤ” کے تحت مذاکرات ہر گز نہیں کرے گا۔ یہ موقف جمعرات کے روز تہران کی جانب سے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی IAEA کے ڈائریکٹر رافیل گروسی کے استقبال کے موقع پر سامنے آیا۔ اس موقع پر رافیل کا کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ “مشترکہ عمل” ہمیں جنگ سے دور کر دے گا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this