Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsالیکشن 8فروری کو ہی ہونگے،سینیٹ قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر...

الیکشن 8فروری کو ہی ہونگے،سینیٹ قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑیگا،الیکشن کمیشن کا ردعمل

Published on

الیکشن 8فروری کو ہی ہونگے،سینیٹ قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑیگا،الیکشن کمیشن کا ردعمل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عام انتخابا ت8 فروری کو ہی ہونگے،سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی حکم الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے پوری طرح تیا ر ہیں اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اب اس موقع پر الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

قبل ازیں سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ اجلاس میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کر دی ۔قرارداد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں۔مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں جنوری اور فروری میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہوتا ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے ۔ موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔بعدازاں قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this