Friday, January 10, 2025
Homeتازہ ترینالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج جاری کرنے کیلئے میڈیا کو...

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج جاری کرنے کیلئے میڈیا کو سخت ہدایات جاری

Published on

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج جاری کرنے کیلئے میڈیا کو سخت ہدایات جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ میڈیا پر نشر نہیں کیا جائے گا، نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خود مختاری اور سکیورٹی کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا، ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کو خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیاہے کہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں میں کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب اور برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی، ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this