الیکشن کمیشن نے الیکشن 2024 کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دے دی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشنز کو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پپیز چھاپنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے تقریبا 25 کروڑ بیلیٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بیلیٹ پپیرز چھپانے کی منظوری دی گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلیٹ پیپرز چھاپے گا، انتخابات کےلیےتین پرنٹنگ مشینوں سےبیلیٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے۔