Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsکوئٹہ، چاغی اور نوشکی سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں زلزلہ،...

کوئٹہ، چاغی اور نوشکی سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ

Published on

spot_img

کوئٹہ، چاغی اور نوشکی سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ، چاغی اور نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور دالبندین سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

قبل ازیں 13 مارچ کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ8 بج کر24 منٹ پر آیا، شدت 5.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this