اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوئوں کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے ، دریا میں پانی آجانے کے سبب بکتر بندگاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی جسکے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوئوں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
پہلی بار ڈاکوئوں میں خوف دیکھنے میں آیا ، ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند گاڑیوں سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔
پولیس اوررینجرز حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کئی ڈاکو مارے گئے ، پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیاب حاصل کی ہے ، چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔
آپریشن اس طرح جاری رہا تو کچے میں ڈاکوئوں کا صفایا ہوجائے گا، رینجرز اور پولیس کچے کو کلیئرکرالیں گے ۔