Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالپی ایف ایف کے زیرِ انتظام ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے...

پی ایف ایف کے زیرِ انتظام ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کامیابی سے مکمل

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے) کے انتخابات کامیابی سے مکمل کر لئے۔ 90 فیصد سے زیادہ ووٹرز کی شرکت کے ساتھ مکمل ہونے والا انتخابی عمل فٹبال کے دیرینہ بحران کو ختم کر دے گا، کل 143 اضلاع میں سے 119 میں الیکشن ہو چکے ہیں.

کوہاٹ اور ٹانک میں ڈی ایف اے کے انتخابات عدالتی تعطل کی وجہ سے زیر التوا ہیں، جب کہ کشمیر، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، ڈیرہ بگٹی، سوراب اور کرم میں سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ مزید برآں، 11 اضلاع میں ووٹ کا حق رکھنے والا کوئی کلب نہیں ہے اور 4 میں صرف ایک ووٹنگ کلب کی موجودگی انتخابی عمل کیلئے قانونی تقاضہ پورا نہیں کرتی۔

مکمل ہونے والے اضلاع سے119 صدور، 9 سینئر نائب صدور،116 جنرل سیکرٹریز،112 خزانچی منتخب ہوئے ہیں، 66 اضلاع میں ہونے والے ڈی ایف اے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 187 عہدوں پر انتخاب ہوا۔ دوسرے راؤنڈ میں 33 اضلاع میں 95 عہدیداروں کا انتخاب ہوا۔ تیسرے راؤنڈ میں 23 اضلاع میں 75 عہدوں پر انتخاب کیا گیا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ مراحل خوش اسلوبی اور موثر طریقے سے طے پاجانے کو خوش آئند قرار دیا ہے،پہلی مرتبہ اس نوعیت کے شفاف انتخابات ہوئے ہیں، فائنل راؤنڈ کے بعد توجہ صوبائی انتخابات پر مرکوز ہے جس کیلئے قواعد و ضوابط پی ایف ایف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کئے جاچکے ہیں، پی ایف ایف پاکستان بھر میں شفاف انتخابی عمل تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔مزید برآں، پی ایف ایف این سی کے چیئرمین نے اس کھیل کی مسلسل حمایت پر فٹبال برادری کابھی شکریہ ادا کیا۔

Latest articles

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

More like this