Tuesday, November 26, 2024
Homeکاروبارڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" پہلی بار 80 ہزار ڈالر کی سطح پر...

ڈیجیٹل کرنسی “بٹ کوائن” پہلی بار 80 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا، کیونکہ تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کرپٹوکرنسی کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اپنی تاریخ میں پہلی بار رات 12 بجے کے فوراً بعد 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔

5 نومبر کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد سے اس خیال پر اس کی بڑھ رہی ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں پر ضوابط کو آسان کر دیں گے۔ بٹ کوائن مارچ میں 73 ہزار 798 ڈالر کے تاریخی ریکارڈ سے مزید آگے بڑھ کر بدھ کو 75 ہزار ڈالر کا ہوگیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ مقابلے میں کرپٹو کے حامی امیدوار کے طور پر دیکھا گیا۔

اپنی صدارت کے پہلے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسیوں کو گھوٹالا قرار دیا تھا، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے اپنی پوزیشن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہاں تک کہ اس کی حمایت میں اپنا پلیٹ فارم بھی شروع کیا۔

بی بی سی کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت ایک ایسے وقت میں تاریخی بلندی کو چھو رہی ہے جب امریکامیں رپبلکن کانگریس کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہیں جبکہ وہ سینیٹ میں بھی اکثریت رکھتے ہیں۔ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ صرف رواں سال کے دوران دنیا کی اس سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مالیت میں 80 فیصد سے زیادہ ضافہ ہوا ہے۔

موجودہ دور میں نہ صرف بٹ کوائن بلکہ دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی مالیت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں ڈوج کوائن بھی شامل ہے جس کے حامیوں میں امریکا کے امیر ترین شہری ایلون مسک بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں بٹ کوائن کی قیمت 10 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ وہ صدر بنتے ہی امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسینچ کمیشن کے حالیہ سربراہ گیری جینسلر کو عہدے سے ہٹا دیں گے جنہوں نے 2021 میں اپنی تعیناتی کے بعد سے ڈیجیٹل کرنسی کے شعبے پر کریک ڈائون کیا۔

تاہم واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایجنڈا، جس میں ٹیکسوں میں کمی اور کاروبار پر پابندیوں میں چھوٹ شامل ہیں، کئی دیگر شعبوں کی سرگرمیوں میں بھی تیزی کی وجہ بنا ہے اور دنیا بھر کی کرنسیوں کے مقابلہ میں امریکی ڈالر سمیت امریکی بانڈز کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...