اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی اہم پریس کانفرنس دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی و دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔