Tuesday, January 7, 2025
Homeپاکستانڈیرہ اسمعیل خان: دہشتگردوں کا ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 5 شہری اور...

ڈیرہ اسمعیل خان: دہشتگردوں کا ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 5 شہری اور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

Published on

ڈیرہ اسمعیل خان: دہشتگردوں کا ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 5 شہری اور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہریوں اور دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ حملے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کری شموزئی پر حملہ کیا اور ہیلتھ سینٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکیدار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلتھ سینٹر میں کلیئرنس آپریشن کے لیے سیکیورٹی فورسز کو بھیجا گیا جہاں انہوں نے بھرپور طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نارووال کے 44سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق اور خانیوال کے 23سالہ سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this