Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 اہلکار زخمی

Dera-Ismail-Khan-Pakistan-

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چوکی پر خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے تحصیل کلاچی میں کنوری پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار کے پیچھے مسلح افراد ایک رکشے میں آرہے تھے جنہوں نے سیکیورٹی پوسٹ پر فائرنگ بھی کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی بنیادی طور پر خیبر پختونخوا حکومت کے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 10 دسمبر کو سرکاری گاڑی چھینی تھی۔

دوسری جانب حملے کے فوری بعد ہتھلہ، کلاچی، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور ٹانک سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کر دیا گیا جب کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا۔

Tags: پولیس ٹانک روڈ خودکش حملے خیبر پختونخوا ڈیرہ اسمٰعیل خان سیکیورٹی فورسز مشترکہ چوکی

Post navigation

Previous: ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرا دی
Next: محمد عباس نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نایاب کارنامہ سرانجام دیدیا

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

یہ بھی پڑہیے

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Women's T20 World Cup 2026 prize money announced-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.