Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹڈیوڈ ولی انڈین پریمیئر لیگ 2024 سے دستبردار ہو گئے

ڈیوڈ ولی انڈین پریمیئر لیگ 2024 سے دستبردار ہو گئے

Published on

ڈیوڈ ولی انڈین پریمیئر لیگ 2024 سے دستبردار ہو گئے

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سے دستبردار ہو گئے۔

34 سالہ کھلاڑی نے ابتدائی طور پر ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سال کے آئی پی ایل کے آغاز سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنی ٹیم میں ولی کی جگہ لینے کے لیے فاسٹ بولر میٹ ہنری کو تیار کیا ہے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے تیز رفتار ولی کو ایل ایس جی نے گزشتہ سال دبئی میں منی نیلامی کے دوران (تقریباً 239,856 امریکی ڈالر) کی بنیادی قیمت پر حاصل کیا تھ اس سے قبل وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کے ساتھ دو سیزن گزار چکے ہیں۔

ولی، آئی پی ایل سے پہلے دو مہینوں تک گھر سے دور تھے وہ بالترتیب آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اور ملتان سلطانز کے لیے کھیل چکے تھے اس سے قبل انہوں نے بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔

مجموعی طور پر، ہنری نے 131 ٹی 20 میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں تاہم، انہوں نے اس سے پہلے صرف دو آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں 2017 میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ان میچوں میں، اس نے پانچ اوور کروائے اور صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ہنری نے اس سیزن کی نیلامی کے لیے بھی اپنا نام درج کیا تھا لیکن وہ فروخت نہیں ہوا وہ پہلے چنئی سپر کنگز کے اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن انہیں ان کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this