الرئيسيةTop Newsنادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری،جے آئی ٹی کی تصدیق

نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری،جے آئی ٹی کی تصدیق

Published on

spot_img

نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری،جے آئی ٹی کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک اسکینڈل تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا اور رپورٹ میں 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نادرا ڈیٹا لیک اسکینڈل پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی اور یہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے جس پر وزارت داخلہ میں غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019سے 2023کے دوران چوری کیا گیا اور ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی اور جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مارچ 2023 میں ہونے والے سائبر سیکیورٹی واقعے کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

اس سے قبل ڈیٹا سیکیورٹی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب اعلیٰ فوجی حکام کے بارے میں کچھ معلومات لیک ہوئی تھیں اور اس معاملے کو میڈیا پر ہائی لائیٹ کیا گیا تھا۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this