اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید کی قیادت میں پاکستانی وفد آذربائیجان پہنچ گیا۔
رومینہ خورشید عالم کی قیادت میں وفد کوپ 29 میں شرکت کرے گا۔
وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اُجاگر کرے گا۔
رومینہ خورشید عالم کے مطابق پاکستان علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
سمٹ کے دوران رومینہ خورشید عالم مختلف ممالک کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والا کانفرنس آف دی پارٹیز کا 29 واں اجلاس 22 نومبر تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے طریقہ کار اور اس مقصد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی پر بات چیت کی جائے گی۔