Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) تحقیق کررہی ہے کہ ریفری ڈیوڈ کوٹ نے 2019 کے میچ سے ایک دن قبل لیڈز یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی ایزجان الیوسکی کو ویسٹ برومویچ کے خلاف میچ میں پیلا کارڈ دینے پر بات کی۔ کوٹ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے دوست نے مذاق میں یہ مشورہ دیا کہ وہ کھلاڑی کو کارڈ دے تاکہ وہ( دوست) شرط لگا سکے۔ تاہم، کوٹ نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایمانداری سے کام کرتے ہیں۔ تاہم، لیڈز یونائیٹڈ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

برطانوی اخبار “سن” کی رپورٹ کے مطابق، میچ کے دوران کوٹ نے الیوسکی کو پیلا کارڈ دیا اور بعد میں اپنے دوست کو پیغام بھیجا: “مجھے امید ہے کہ آپ نے شرط لگائی ہے جیسا کہ ہم نے بات کی تھی۔”

دوسری جانب، ریفری ڈیوڈ کوٹ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا، “میں ان جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ میری ذاتی زندگی کے مسائل نے کبھی میری پیشہ ورانہ کارکردگی پر اثر نہیں ڈالا۔”

ایف اے اور پی جی ایم او ایل کا موقف
ایف اے کے ترجمان نے ان الزامات کو “انتہائی سنگین” قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ ریفریوں کی باڈی پروفیشنل گیم میچ آفیشلز لیمیٹڈ ( پی جی ایم او ایل) نے کہا کہ اگر انٹیگریٹی کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

لیکن 42 سالہ ریفری کو پہلے ہی ایف اے، پی جی ایم او ایل، اور یورپین فٹ بال گورننگ باڈی یوئیفا کی جانب سے الگ الگ الزامات پر معطل کیا جا چکا ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ مبینہ طور پر لیورپول اور ان کے سابق مینیجر جورجین کلوپ کے خلاف توہین آمیز رویہ اپنائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پی جی ایم او ایل نے کہا، “ڈیوڈ کوٹ معطل ہیں اور ان پر تادیبی کارروائی جاری ہے، جبکہ ایف اے کی آزادانہ تحقیقات الگ ہوں گی۔”

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this