Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹکولن منرو اب بھی نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ...

کولن منرو اب بھی نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سلیکشن مینیجر سیم ویلز نے تصدیق کی کہ نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو 2020 میں آخری بار کیویز کی نمائندگی کرنے کے باوجود آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بلیک کیپس کے اسکواڈ کے لیے ایک آپشن ہیں۔

منرو، 37، آخری بار 2020 میں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے تھے اور دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں ایک فعال پرفارمر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کیویز کے پاس اب بھی بائیں ہاتھ کے بلے باز کو چھوٹے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے اپنے منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے جو جون سے شروع ہو رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کے روز پانچ میچوں کیٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جہاں ان کے چند اہم کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جاری شرکت کی وجہ سے کال کو ٹھکرا دیا۔

اگرچہ منرو فی الحال آئی پی ایل نہیں کھیل رہے ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے خود کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں کیا تاہم اس کے باوجود وہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اپنے ریکارڈ کی وجہ سے اب بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کے دعویدار ہیں۔

ویلز نے ای ایس پی این کرک انفو کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے کولن سے رابطہ کیا ہے وہ واضح طور پر گزشتہ چند سالوں سے دنیا بھر کے مختلف مقابلوں میں اچھی فارم میں ہے اور خاص طور پر کیریبین پریمیئر لیگ میں اس کا شاندار ریکارڈ ہےانہوں ن نے خود کو اس دورے کے لیے دستیاب نہیں کیا لیکن وہ ممکنہ طور پر اب بھی ایک آپشن ہے۔”

منرو سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ساتویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 78 اننگز میں 35.65 اور 128 اسٹرائیک ریٹ کی متاثر کن اوسط سے 2,353 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے گروپ سی میں ہے اور اپنے تمام میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلے گا۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this