
چیف جسٹس چھٹی پر باہر چلے گئے،ہماری درخواست کون سنے گا،علیمہ خان
اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ چیف جسٹس رات تک عدالت بیٹھے اور کیس بھی سنا،چیف جسٹس رات کو چھٹی پر باہر چلے گئے،ہماری درخواست کون سنے گا !!!
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ جتنی خواتین جیلوں میں ہیں،لوگوں پر جو مظالم ہو رہے ہیں انکی درخواست بھی سن لیتے تو اچھا ہوتا،دکھ اس بات کا ہے کہ ہماری انسانی حقوق سے متعلق درخواستیں کون سنے گا،اگر چیف جسٹس ہماری درخواستیں بھی سنتے تو کوئی حرج نہیں تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ سابق چیئرمین کو باہر لگنے والے کیس کے بارے بتایا جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کرسکیں اس پر کیا کہیں، اگر ظلم بند ہوگا تو الیکشن صاف و شفاف ہوگا،اگر ہمارے امیدواروں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا تو الیکشن کسطرح شفاف ہوگا؟
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم اس آرڈر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے بارے سوچ رہے ہیں،اور ہمارے وکلاء اس پر کام کر رہے ہیں،سابق چیئرمین نے کہا جس امیدوار کا نام آئے گا اسے اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیں گے۔