ن لیگ کی ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ،چوہدری سالک کی تردید

0
49

ن لیگ کی ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ،چوہدری سالک کی تردید

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گجرات میں انتخابی میٹنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہروقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے،الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پرالزام لگ رہا وہ بھی لاڈلے رہے ہیں.

رہنماء مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ مریم نوازکاگجرات میں آنااچھا لگا ہے ،پرانے فارمولوں پرپاکستان کوتبدیل کرنیکی کوشش کریں گے تو تبدیلی نہیں آئے گی۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی ضم کرنا چاہتے تھے پھر خود ہی چھوڑ کر چلے گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میں اتنی مقبول نہیں،اسکے باوجود انکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،الیکشن تاخیر سے ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اب تو مجھے بھی لگ رہا ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے مسلم لیگ ق اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں اترے گی گجرات اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں ق لیگ کے پاس مضبوط امیدوار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ابھی تک کسی بھی جماعت کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہمارا ٹارگٹ 6 سے 7 قومی اور 12 سے 14 صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑا کریں گے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی ہمارے پاس مضبوط امیدوار ہیںچوہدری شجاعت حسین نے ساری زندگی ہر کسی کیساتھ اچھا تعلق رکھا ہے چوہدری شجاعت نے ہمیشہ ایک دوسرے کو جوڑنے کی سیاست کی ہے۔