Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ٹرافی 2025 :پاکستان بمقابلہ بھارت ، تاریخ کی تصدیق ہو گئی

چیمپئنز ٹرافی 2025 :پاکستان بمقابلہ بھارت ، تاریخ کی تصدیق ہو گئی

چیمپئنز ٹرافی 2025 :پاکستان بمقابلہ بھارت ، تاریخ کی تصدیق ہو گئی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ کو ہوگا بھارتی میڈیا نے آئی سی سی بورڈ کے رکن کے حوالے سے رپورٹس جاری کی ہیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونا ہے اس دوران بھارت کے میچز لاہور کے ایک ہی مقام پر شیڈول کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کر دیا ہے جبکہ بی سی سی آئی کی منظوری باقی ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن نے کہا کہ پی سی بی نے 15 میچوں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ جمع کرا دیا ہے 7 میچز لاہور میں،3 کراچی میں اور 5 راولپنڈی میں ہوں گے۔

مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں اور گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

تمام رکن ممالک نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کر دی ہے بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی پر حکومت سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرے گا۔

یاد رہےکہ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخ 19 فروری سے 9 مارچ تک ہیں 10 مارچ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ پی سی بی نے آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوایا تھا جہاں کہا گیا تھا کہ ٹورنامنٹ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیا جائے گا۔

فائنل سمیت 7 میچز لاہور میں ہوں گے کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا کراچی میں کل3 میچز ہوں گے راولپنڈی سیمی فائنل سمیت5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments