Friday, July 5, 2024
Top Newsچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو توسیع دینے کے معاملے پر غور شروع،...

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو توسیع دینے کے معاملے پر غور شروع، پیپلزپارٹی کی مخالفت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو توسیع دینے کے معاملے پر غور شروع، پیپلزپارٹی کی مخالفت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کے معاملے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس سے قبل سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا جہاں رہنماؤں نے سینیٹ کے غیر فعال ہونے کے خدشے سے نمٹنےکی حکمت عملی پر مشاورت کی، اجلاس میں شریک اراکین نے رائے دی کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ الیکشن 3 اپریل کو متوقع ہیں جبکہ ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوں گے، 3 اپریل سے پہلے سینیٹ کا اجلاس منعقد نہیں ہو سکے گا، 3 اپریل سے پہلے نو منتخب اراکین کے حلف لینے میں بھی تاخیر کا امکان ہے۔

اراکین کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ریٹائرمنٹ پر سیکریٹریٹ کا کام ٹھپ ہوجائے گا، اس موقع پر اجلاس میں شریک بعض اراکین نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو نئے چیئرمین کے انتخاب تک توسیع دینی چاہیے۔

بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جہاں سینیٹ چیئرمین کو توسیع دینے کے معاملے کی پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مخالفت کردی۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ خلا پیدا ہو رہا ہے، اب ملاقات میں یہ کہا گیا کہ ہم نے توسیع دینی ہے چیئرمین کو، ہم ہر وہ چیز کرنے جا رہے ہیں جو غیر آئینی ہے، ہمیں فائدے کے لیے ایسا کچھ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کی 6 سال عزت کم ہوئی ہے، ایوان میں تحریک عدم اعتماد کے دوران 14 لوگ غائب ہوگئے، ہاؤس میں کیمرے لگائے گئے، سینیٹر مصدق ملک اور مصطفی کھوکھر نے ڈائس پر چڑھ کر کیمرے ڈھونڈے، ایسی غیر آئینی چیزیں ہم نے کبھی نہیں دیکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایسے ایسے اقدامات ہوئے ہیں کہ لگتا تھا کہ ہم اس ایوان کے ممبر ہیں بھی یا نہیں، کچھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہوگا لیکن مجموعی طور پر یہ اچھا نہیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بانی پاکستان کی تصویر کے تلے یہ سب ہم کیا کر رہے ہیں،؟سینیٹ میں کبھی پہلے ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...