چیئرمین پی سی بی کا قومی سلیکشن میں میرٹ کی اہمیت پر زور

0
164
Chairman PCB emphasises importance of merit in national selection
Chairman PCB emphasises importance of merit in national selection

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی مینز چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں قومی سلیکشن اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سی او او پی سی بی سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ، نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے ایک اور ایجنڈے میں کاکول، ایبٹ آباد میں فٹنس اور کنڈیشننگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی شامل تھا جو اگلے ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والا ہے چیئرمین نے میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو منتخب کی ہدایت کی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض، نے حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل 9 میں مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، نے کہا کہ خالص طور پر میرٹ اور پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا پول اعلیٰ سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بھی ذہن میں رکھا جانا چاہیے اور ان کی کارکردگی کا بدلہ دینا چاہیے۔