پشاور میں، پاکستانی اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طلباء نے جمعرات کو پناہ گزینوں کے عالمی دن، جو 20 جون کو منایا جاتا ہے، کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں اپنی کامیابی کی کہانیاں بتائی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کمشنریٹ افغان مہاجرین کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس نے افغان اور پاکستانی کمیونٹیز کے درمیان سماجی ہم آہنگی کو اجاگر کیا۔ اس تقریب میں افغان ثقافت کے مختلف رنگوں کی نمائش کی گئی تھی جس میں فن اور دستکاری، موسیقی اور ادب، زیورات اور کڑھائی کا کام، اور باصلاحیت افغان نوجوانوں کے عزم، کوششوں اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا .
تقریب کے دوران، پشاور میں یو این ایچ سی آر کے ذیلی دفتر کے سربراہ، کوفی دوومو نے افغان مہاجرین اور سرکاری حکام سے بات کی۔انہوں نے کہا، “ہم یہاں آپ کو یہ بتانے کے لیے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کی بے پناہ ہمت اور لچک کو تسلیم کرتے ہوئے دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی کمیونٹیز نے آپ کے لیے اپنے گھر اور دل کھولے ہیں، اور ہم آپ کی مدد اور ترقی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔”
اس کے علاوہ نمائش میں سرکاری حکام، اقوام متحدہ کے اداروں اور شراکت دار تنظیموں نے شرکت کی۔