
Captain Shaun Masood is likely to be replaced after the disappointing defeat against England-PCB
انگلینڈ سے مایوس کن شکست کے بعد کپتان شان مسعود کو تبدیل کیے جانے کا امکان
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 47 رنز اور اننگز سے شکست کے بعد ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے.
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 47 رنز سے مایوس کن شکست کا سامنا کرنے کے بعد،ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ایک نیا ریڈ بال کپتان مقرر کرنے کی توقع ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مسعود جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز کی قیادت نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ، پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سلمان علی آغا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے متوقع امیدوار ہیں۔
ادھر ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونا ہے۔