Wednesday, February 12, 2025
Homeایرانکابینہ کمیٹی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کام کی منظوری...

کابینہ کمیٹی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کام کی منظوری دے دی

Published on

کابینہ کمیٹی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کام کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں ایران سے گیس درآمد کے لیے ایران سرحد تک 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سے گوادر تک کیا جائےگا.

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے اندر 80 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ گیس پائپ لائن بچھانے کےلیے فنڈ گیس انفرااسٹراکچر ڈویلپمنٹ سیس سے لیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیاکہ پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق پائپ لائن بچھانے سے ایران، فرنچ قانون کے تحت 18 ارب ڈالر جرمانے کا نوٹس واپس لے گا اور یوں پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس لائن منصوبے سے پاکستان کو ایران سے گیس انتہائی سستی ملے گی اور پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالر سے زائد بچت ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے تاخیر کا شکار ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کو 180 دن کی ڈیڈ لائن ستمبر 2024 تک بڑھا دی ہے اور اگر پاکستان نے مثبت جواب نہ دیا تو ایران پیرس میں قائم بین الاقوامی ثالثی فورم میں پاکستان کے خلاف 18 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ دائر کرے گا۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this