Thursday, November 7, 2024
الرئيسيةپاکستانتوشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ...

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردی جس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، وہ 264 دن قید میں رہیں لیکن ڈٹ کر فسطائیت کا سامنا کیا۔

قبل ازیں، بشریٰ بی بی کے 10 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کروائے گئے اور ان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔

بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا۔

اس سے قبل تین بار غلط روبکار بنانے کی وجہ سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار تین بار بنائی گئی لیکن تینوں دفعہ غلط بنائی گئی جس کے بعد چوتھی بار درست روبکار بنائی گئی۔

Latest articles

بارسلونا کے ڈیفنڈر پاؤ چو برسی چہرے پر 10 ٹانکے لگنے کے بعد ‘ٹھیک’

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے منیجر ہنسی فلک نے...

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، دفترخارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ...

سموگ کی شدت میں کمی نہ ہو سکی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی...

چیمپیئنز لیگ: لیوینڈوسکی کی شاندار کارکردگی، بارسلونا کی ریڈ اسٹار کو 5-2 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے میچ میں...

More like this