Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةTop Newsمانچسٹر سٹی نے سپارٹا پراگ کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم...

مانچسٹر سٹی نے سپارٹا پراگ کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی

Published on

spot_img

مانچسٹر سٹی نے سپارٹا پراگ کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) مانچسٹر سٹی نے بدھ کی رات چیمپیئنز لیگ میں سپارٹا پراگ کے خلاف 5-0 کی شاندار فتح کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔

اس شاندار جیت نے نہ صرف انہیں یورپ کے بہترین کلبوں میں شامل کیا بلکہ اس جیت نے مانچسٹر سٹی کوچیمپیئنز لیگ میں 27 میچوں کی ناقابل شکست دوڑ میں بھی شامل کر دیا ہے ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کا 2007 سے 2009 کے دوران 25 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین (UEFA ) نے مانچسٹر سٹی کو اپنے تمام ٹورنامنٹس میں سب سے طویل ناقابل شکست دوڑ کا ریکارڈ ہولڈر قرار دیا ہے، جس میں چیمپیئنز لیگ، سپر کپ اور یورپا لیگ کے ریکارڈ بھی شامل ہیں۔

یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین (UEFA ) کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ کے مطابق “آج رات کی فتح کے ساتھ، مانچسٹر سٹی نے UEFA مقابلوں میں 27 میچوں کی ناقابل شکست دوڑ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔”

اس کے ساتھ مانچسٹر سٹی نے اسپینیول کے پچھلے 26 میچوں کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو 2006 سے 2019 کے درمیان قائم ہوا تھا۔

سپارٹا پراگ سے میچ کے دوران ایرلنگ ہالینڈ چھائے رہے، انہوں نے دو گول کیے، جن میں سے ایک گول 58ویں منٹ پر جبکہ دوسرا گول 68ویں منٹ میں آیا۔

ان 2 گولز کے ساتھ ایرلنگ ہالینڈ کی چیمپئنز لیگ کے گولوں کی تعداد 42 میچوں میں 44 تک پہنچ گئی، جو اسے تمام وقت کے اسکورنگ لسٹ میں ڈیڈیئر ڈروگبا کے ساتھ 16ویں مقام پر لے آتا ہے۔

مانچسٹر سٹی کے بقیہ تین گول فل فوڈن، جان اسٹونز، اور میتھیس نیونس نے کیے ۔

فل فوڈن نے صرف تیسرے منٹ میں سٹی کے لیے اسکورنگ کا آغاز کیا، انہوں نے مینوئل اکانجی کے پاس کے ساتھ عمدہ طریقے سے بال کو جال تک پہنچا دیا۔

جان اسٹونز نے مانچسٹر سٹی کی برتری 64ویں منٹ میں مزید بڑھا دی جب انہوں نے میتھیس نیونس کے شاندار کراس پر سر سے زبردست گول کیا۔ نیونس نے بال کو ہوا میں اچھے زاویے سے مارا، جسے اسٹونز نے بہترین ٹائمنگ کے ساتھ ہیڈر کے ذریعے گول میں پہنچایا۔

آخری گول میتھیس نونس نے 88ویں منٹ میں کیا، جب انہیں پنالٹی ملی اور انہوں نے بال کو شاندار طریقے سے گول کیپر کو دھوکہ دیتے ہوئے جال میں پہنچا دیا۔

Latest articles

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی، حارث رؤف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سب سے...

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی صورت میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیجنڈری تیز گیند باز وسیم اکرم نے پیر...

پیٹ کمنزکی بدولت، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے دباؤ میں دلیرانہ اننگز کھیلی...

اسلام آباد: بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم...

More like this