اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 28 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 762 پوائنٹس یا 1.26 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 222 پر پہنچ گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز 586 پوائنٹس اضافے کے بعد 60 ہزار 459 پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کمی کے بعد 59 ہزار 872 پر بند ہوا تھا۔