Thursday, January 9, 2025
Homeپاکستانعمران خان کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا،...

عمران خان کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

Published on

عمران خان کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس جلسے کا عنوان ہوگا قیدی 804 کی رہائی، اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی ،پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے، سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی خان صاحب سے گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہمارے امیدوار زلفی بخاری ہیں لیکن اگر زولفی بخاری کی اپیل پرفرق پڑا تو علامہ راجہ ناصر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ،علامہ راجہ ناصر کے علاوہ تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے.

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ہمارے امیدوار اعظم سواتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈلو کے بیان پر عمران خان سے بات چیت ہوئی ، ڈونلڈ لو نے ایسا ظاہر کیا کہ جیسے نا کوئی میٹنگ ہوئی اور نا ہی اس میٹنگ میں انہوں نے وہ مواد بتایا جو اسد مجید نے سائفر میں لکھ کے پاکستان بھیجا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اسد مجید دوبارہ اپنا بیان دے، وہ میڈیا پر آکر بیان دے تاکہ سب کو پتا چلے کہ الفاظ کیا تھے۔

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this