Monday, January 20, 2025
Homeامریکہحلف سے قبل ٹرمپ نے بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ...

حلف سے قبل ٹرمپ نے بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔ اور اپنے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم بنائیں گے، ملک کو درپیش ہر بحران سے نکالیں گے۔

انہوں نے غزہ جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یرغمالیوں کی رہائی پر بھی خوشی ہوئی۔

واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر حلف اٹھانے کے بعد پہلے دن ہی حکومتی ترجیحات تیزی سے بدل دی جائیں گی جو 4 سالہ تنزلی کے دور کا خاتمہ ثابت ہوں گی، بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ون ایرینا میں خطاب کیا جہاں 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ ہال ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، ہم عوام کو امریکی صدارتی تاریخ کا پہلا بہترین دن، ہفتہ اور بہترین پہلے 100 دن دیں گے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے اور پہلے ہی دن امیگریشن پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’کل سورج غروب ہونے سے پہلے ملک میں ہونے والی والی دراندازی رک جائے گی۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، افتتاحی خطاب میں سرحدی حفاظتی اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ ٹک ٹاک بحال ہوچکا ہے، مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کی 50 فیصد ملکیت ہو، ٹک ٹاک کی کیپیٹلائزیشن مارکیٹ کھربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہا وہ صدارت سنبھالنے کے بعد ملک میں امن و امان بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت سے کام کریں گے، ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم بنائیں گے، ملک کو درپیش ہر بحران سے نکالیں گے۔

نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی فوج کوآئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تعمیرکر نے کا حکم دیں گے، فوج میں موجود کمزوریوں کا ختم کریں گے۔ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھرکنگ جونیئر کے قتل سے متعلق ریکارڈ اور دیگر اہم دستاویزات جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واجح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری میں مختلف ممالک کے رہنما، وزرا خارجہ اور سفرا شریک ہوں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

Latest articles

جومل واریکن نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 66 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جومل...

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا...

انگلینڈ کیخلاف جیت کے باوجود پاکستان پی ڈی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اتوار کو کولمبو بی او آئی...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 34 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے...

More like this

جومل واریکن نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 66 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جومل...

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا...

انگلینڈ کیخلاف جیت کے باوجود پاکستان پی ڈی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اتوار کو کولمبو بی او آئی...