Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsبنوں: دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، 5 اہلکار زخمی

بنوں: دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، 5 اہلکار زخمی

Published on

بنوں: دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، 5 اہلکار زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجےمیں 5 اہل کار زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں ٹاؤن شپ مہاجر کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا، واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہل کاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان خاص طوپر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this