Wednesday, July 3, 2024
پاکستانبلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہوئی،حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزراءسے حلف لیاجن اراکین اسمبلی سے وزراءکا حلف لیا گیا ہے ان میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ ،سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت کاکڑ، طارق مگسی،شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو شامل ہیں۔حلف برداری کے بعد گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے تمام وزراءکو مبارکبادپیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

بلوچستان کابینہ میں شامل وزراءمیں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6،6وزراءشامل ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دواراکین اسمبلی نے بھی آج وزراءکا حلف اٹھایا ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے گورنر ہاوٴس میں منعقد ہونے والی کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔اس حوالے سے گورنر ہاوٴس کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کی خبر جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر آج ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2مارچ کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے تھے۔سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کے مطابق وزارت اعلیٰ کیلئے سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ان کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...