Saturday, March 1, 2025
HomeTop Newsبلوچستان: سیکیورٹی فورسز کیجانب سے کلیئرنس آپریشنز کے دوران 24 دہشت...

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کیجانب سے کلیئرنس آپریشنز کے دوران 24 دہشت گرد ہلاک

Published on

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کیجانب سے کلیئرنس آپریشنز کے دوران 24 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے حملے پسپا کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران سرچ آپریشن میں 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کیے جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے پسپا کیا۔

فائر فائٹ اور سینیٹائزیشن/کلیئرنس آپریشنز کے دوران، پچھلے تین دنوں میں مجموعی طور پر 24 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشت گرد ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مارے گئے دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، دیگر شہدا میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں دھماکے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری،آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this