Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی...

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، سعود کی تنزلی

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں کرکٹ کی دنیا کے کھلاڑیوں کے لیے بیٹنگ اور باؤلنگ چارٹ دونوں میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں 58 اور 81 رنز بنانے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور ٹاپ 10 پوزیشن کے قریب پہنچ گئے۔

ریڈ بال کے نائب کپتان سعود شکیل 724 پوائنٹس کے ساتھ پانچ درجے نیچے چھٹے سے گیارہویں نمبر پر آگئے

محمد رضوان دو درجے ترقی کر کے 19 ویں، سلمان علی آغا نے ایک درجہ ترقی کر کے 22 ویں اور کپتان شان مسعود مسلسل پرفارمنس کے بعد 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ہندوستان کے رشبھ پنت نے سڈنی میں 40 اور 61 رنز بنانے کے بعد ٹاپ 10 ٹیسٹ بلے بازوں میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کی ہے۔

یشسوی جیسوال انگلینڈ کے جو روٹ (نمبر 1)، ہیری بروک (نمبر 2) اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن (نمبر 3) کے پیچھے نمبر 4 پر برقرار رہے۔

آسٹریلیا کے سکاٹ بولینڈ نے پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں داخل ہو کر کیریئر کا سنگ میل عبور کیا۔

جسپریت بمراہ ریکارڈ 908 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ رینک والے ٹیسٹ بولر ہیں، اس کے بعد پیٹ کمنز نمبر 2 اور کگیسو ربادا نمبر 3 پر ہیں۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی دبنگ بیٹنگ کا مظاہرہ ان کی رینکنگ میں نظر آیا۔

ٹیمبا باوما کی سنچری نے انہیں کیریئر کے بہترین چھٹے مقام پر پہنچا دیا، جب کہ ریان رکیلٹن کی ڈبل سنچری نے انہیں 48 درجے ترقی کرکے 55 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

کائل ویرینے بھی چار درجے ترقی کر کے 24ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے باؤلرز کو تازہ ترین رینکنگ میں دھچکا لگا نعمان علی دو درجے تنزلی کے ساتھ 11 ویں جبکہ شاہین آفریدی تین درجے تنزلی کے ساتھ 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

محمد عباس اور نسیم شاہ بھی بالترتیب 24 ویں اور 34 ویں پوزیشن پر آگئے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this